نئی دہلی، 29/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہریانہ حکومت نے آج آندھرا پردیش حکومت کے ساتھ ایک مفاہمت خط پر دستخط کیا جس کے تحت وہ ریاست کی آبادی کا مرکزی ڈیٹا بیس تیار کرنے میں مدد لے سکے۔اس سے فلاح و بہبود کے پروگراموں کے مؤثر نفاذ یقینی ہو سکے گا۔ریاستی رہائشی ڈیٹا بیس(ایس آرڈی بی)کے لئے مفاہمت پر دستخط ہریانہ کے انفارمیشن اورٹیکنالوجی کے پرنسپل سکریٹری دویندر سنگھ اور آندھرا پردیش کے انفارمیشن اور ٹیکنالوجی سیکرٹری وجین نے کیا۔آندھرا بھون میں مفاہمت پر دستخط کے دوران ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو موجود تھے۔آندھرا پردیش کے پاس پہلے سے ہی ایسا ڈیٹا بیس موجود ہے۔اس آبادیات انتظام کا تفصیلی پورٹل کہا جاتا ہے۔اس میں ریاست میں رہنے والوں کے نام، جنس، عمر، تصویر اور پتہ ہوتا ہے۔سرکاری اے پی ایس آرڈی ایچ ویب سائٹ اسے ریاست کے باشندوں پر معلومات کا خاص ذریعہ بتاتا ہے۔ڈی آرڈی ایچ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ہریانہ کے چیف سکریٹری ڈی ایس دھیسی نے کہا کہ ریاستی حکومت ڈی آرڈی ایچ اس لئے تیارکروا رہی ہے تاکہ اس کے پاس اپنے باشندوں کی یقینی معلومات ہو اور وہ اہل لوگوں تک اسکیموں کا فائدہ پہنچا سکے۔